پلازہ کی بجلی چوری پکڑی گئی

پلازہ کی بجلی چوری پکڑی گئی

لیسکو کیولری گراؤنڈ سب ڈویژن کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )کارروائی کے دوران ڈیفنس موڑ پر چودھری پلازہ سے بجلی چوری پکڑی گئی ۔ چودھری پلازہ میں بالائی منزل پر ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی،ایکسین کینٹ ملک شاہد کا کہنا تھا کہ لیسکو ٹیم نے کنکشن منقطع کرکے میٹر اور تار قبضہ میں لے لئے ،بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے ، بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں