ہائیکورٹ بار میں خواتین پر تشدد کے موضوع پر تقریب
لاہور ہائیکورٹ بار میں خواتین کے خلاف تشدد کے موضوع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا
لاہور( کورٹ رپورٹر)شرکا نے خواتین پر تشدد روکنے کے لئے بنائے گئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ۔لاہور ہائیکورٹ بار میں خواتین کے خلاف تشدد کے موضوع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار کے صدر نے کہا کہ جیسے ہم اپنی ماں ،بہن ،بیٹی کی حفاظت کرتے ہیں ،اسی جذبے سے تمام خواتین کی عزت کرنی چاہئے ۔