جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کی سرزنش

جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کی سرزنش

سی سی پی او کو ایس ایچ او کیخلاف انکوائری کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ میں ایس ایچ او ہربنس پورہ کی جانب سے عظمیٰ بی بی کی فیملی پر جھوٹی ایف آر درج کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور عدالت میں پیش ہوئے ، جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی حکم کے باوجود جھوٹے مقدمات درج کرنے پر ایس ایچ او کی سرزنش کی ۔ سی سی پی اونے عدالت کو بتایا کہ جھوٹا مقدمہ درج کرنیوالے ایس ایچ او کو تبدیل کردیا گیا ہے اور کارروائی کی یقین دہانی کراتا ہوں ،عدالت نے سی سی پی او کو 10 دن میں ایس ایچ او رانا شاہد کیخلاف انکوائری کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرانیکا حکم دیا۔ جسٹس سرفراز ڈوگر نے عظمیٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میرے اور میرے بچوں پر عدالتی حکم کے باوجود ایس ایچ او ہربنس پورہ نے جھوٹی ایف آئی آر درج کی ۔ عظمٰی بی بی نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایس پی کے پاس پیش ہوئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں