29کاریڈورز کی ٹریفک انجینئرنگ کافیصلہ

29کاریڈورز کی ٹریفک انجینئرنگ کافیصلہ

ٹوپوگرافک سروے کے لیے دس کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )شہر کے 29 کاریڈورز کی جدید پیمانوں پر ٹریفک انجینئرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کو فنڈز جاری کر دیئے ،ایل ڈی اے کو شہر میں ٹریفک کی ابتر صورتحال کی بہتری پر سفارشات تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا،29 کاریڈورز پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے اعداد و شمار کا ریکارڈ مرتب ہوگا، ٹوپوگرافک سروے کے لیے دس کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ۔ ٹیپا اعداد و شمار کے لئے ٹریفک انٹرسیکشن سٹڈی اور ڈیجیٹل ٹوپوگرافک سروے کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت شہر کے 140 انٹرسیکشن پر کلاسیفائیڈ ٹریفک کاؤنٹ اور ٹریفک پیٹرن کا جائزہ لیا جائے گا۔ سروے کی بنیاد پر سڑکوں اور انٹر سیکشن کا جیومیٹرک ڈیزائن کیا جائے گا۔ لٹن روڈ سے صدیق ٹریڈ سنٹر تک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے اعداد و شمار اکٹھے کیے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں