واسا نرسریوں سے قبضہ واگزار اور کرایہ لینے میں ناکام

واسا نرسریوں سے قبضہ واگزار اور کرایہ لینے میں ناکام

نرسریاں واگزار کرانے کے لیے دوسری مرتبہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا کی 100 ایکڑ سے زائد اراضی پر غیر قانونی نرسریاں بن گئیں، واسا حکام گزشتہ دو سالوں سے نرسریوں سے قبضہ واگزار اور کرایہ لینے کے فیصلوں پر عمل نہ کرسکا۔ 2020 کی دوسری اتھارٹی میٹنگ میں ڈرینوں سے کرایہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اب نرسریاں واگزار کرانے کے لیے دوسری مرتبہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کر دیا گیا، ڈپٹی ایم ڈی واسا ،چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے ، جنرل اسسٹنٹ ٹو ریونیو کمیٹی کے ممبر منتخب کر دیئے گئے ۔ ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر ہاؤسنگ نائن ، ڈائریکٹر لاء ، ڈائریکٹر نشتر ٹاؤن واسا ،لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کمیٹی کے ممبر منتخب ہوگئے ۔وی سی واسا شیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ نرسریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے دیگر اداروں کے نمائندے بھی کمیٹی میں شامل کیے گئے ،کمیٹی جامع حکمت عملی کے بعد اراضی واگزار کرائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں