انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو سولر پاور پر منتقل کرنیکافیصلہ

انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو سولر پاور پر منتقل کرنیکافیصلہ

لیبارٹری کے قیام اور پہلے سے موجود لیبارٹری کو بھی اپ گریڈ کیاجائے گا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو سولر پاور سسٹم پر منتقل کیا جائیگا۔ ادارے میں زیر تعلیم ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکس ، فیکلٹی ممبرز اور سٹاف کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگایا جائیگا۔ اس بات کا فیصلہ انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چھٹے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس کے فیصلوں کے حوالہ سے ڈین ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے بتایا کہ اجلاس میں ٹیچنگ سٹاف کو بہتر سہولیات کی فراہمی ، سٹاف میں اضافہ ، کلاس رومز کی اپ گریڈیشن ، ٹیچنگ سہولیات میں اضافہ کیلئے اقدامات کی منظوری دی۔ انسٹیٹیوٹ میں خواتین کی سہولت کیلئے لیڈیز کامن روم بنایا جائیگا اور فیسلیٹیشن سنٹربھی قائم کیا جائیگا۔علاوہ ازیں لیبارٹری کے قیام اور پہلے سے موجود لیبارٹری کو اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں