21اضلاع:ٹریفک چالان کے ساڑھے65کروڑجمع نہ ہوسکے

21اضلاع:ٹریفک چالان کے ساڑھے65کروڑجمع نہ ہوسکے

سیف سٹی اتھارٹی نے 43 کروڑ 51 لاکھ جمع کرنا تھے :ذرائع ،سٹی ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر چالان والی گاڑیاں پکڑ رہی :ترجمان

لاہور(مدثرحسین سے )سیف سٹی اتھارٹی اور 21 اضلاع کی ٹریفک پولیس 65کروڑ 64لاکھ کی رقم اکھٹی کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ آڈیٹر جنرل نے 2018 اور 2019کی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپور ٹ کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی سب سے زیادہ 43کروڑ 51لاکھ کے چالان کی رقم پینڈنگ ہے جو سرکاری خزانہ میں جمع نہیں ہو سکی ۔ سیف سٹی اتھارٹی نے 43 کروڑ 51 لاکھ جمع کرنا تھے ۔ راولپنڈی سے 11 کروڑ ، میانوالی سے 1 کروڑ 69 لاکھ ،بہاولپور سے 52 لاکھ ،ڈی پی او اٹک چالان کی 55لاکھ، ڈی پی او بہاولپور 52لاکھ ، ملتان ٹریفک پولیس 30لاکھ، چکوال ٹریفک پولیس 15لاکھ ،وہاڑی ٹریفک پولیس 12لاکھ ، چنیوٹ پولیس 11لاکھ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 5لاکھ 95ہزار روپے ، جہلم ٹریفک پولیس 5لاکھ 31ہزار ، سیالکوٹ پولیس 4لاکھ 17ہزار روپے ، جھنگ ٹریفک پولیس 3لاکھ 61ہزار روپے ، رحیم یارخان ٹریفک پولیس 2لاکھ روپے ٹریفک چالان پینڈنگ جار ہے ہیں ،یہ تمام ٹریفک چالان 3سال پرانے ہیں ۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق جن کے نام گاڑیاں نہیں ایکسائز کو رپورٹ دے دی ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر چالان والی گاڑیاں پکڑ رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں