بادامی باغ سبزی منڈی‘سیوریج کیلئے 9 کروڑ کا پی سی ون

بادامی باغ سبزی منڈی‘سیوریج کیلئے 9 کروڑ کا پی سی ون

پراجیکٹ 6 ماہ میں مکمل کیا جائیگا،ایس ڈی او واسا کو معاملات دیکھنے کی ہدایت

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی میں 9کروڑ کی لاگت سے سیوریج پائپ لائن بچھائی جائے گی، پی سی ون تیار کر لیا گیا ۔تفصیل کے مطابق ڈی سی عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت بادامی باغ سبزی منڈی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سبزی منڈی میں نیا سیوریج بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ڈی سی کاکہنا تھا سیوریج کے نئے سسٹم پر9 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،اس پراجیکٹ کو 6 ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا،ایس ڈی او واسا کو سیوریج کے نظام کے معاملات کو دیکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں