پیف کمیٹی کا اجلاس، ایکسٹرنل آڈیٹرز کی خدمات لینے کی منظوری
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس میں آٹھویں آڈٹ اینڈ رِسک مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) جس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر اعظم چودھری نے کی۔ ایم ڈی پیف کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر (آڈٹ) محمد قاسم منیر نے اجلاس کے دوران کمیٹی سے منظوری کیلئے پانچ ایجنڈے پیش کئے ۔ تمام ایجنڈوں پر بحث کی گئی اور بعد ازاں اگلی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں حتمی منظوری کیلئے اجازت دیدی گئی۔ اجلا س میں ایکسٹرنل آڈیٹرز ہائیر کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔