شہر میں خصوصی صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کاآغاز

شہر میں خصوصی صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کاآغاز

سستی کامظاہرہ کرنے پر مانگامنڈی کے زونل افسر کومعطل کردیاگیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں خصوصی صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ، اس سلسلے میں متعدد علاقوں میں اعلیٰ افسروں نے دورے کیے اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس مقصد کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے ا علٰی افسروں نے رات گئے راوی ٹاؤن میں شاہدرہ چوک ،بارہ دری روڈ ،لطیف روڈ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے متحرک رہے ،اس دوران ناقص کارکردگی اور صفائی انتظامات پر سست روی برتنے پر مانگا منڈی کے زونل افسر کو معطل کر دیا گیا جبکہ شاہدرہ ٹاؤن بارہ دری روڈ پر صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر راوی ٹاؤن منیجر اور زونل آفیسرکو نوٹیفکیشن برائے وضاحت جاری کیا گیا ہے ۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدرکا کہنا ہے کہ صفائی کی ناقص صورتحال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔غیر تسلی بخش کارکردگی والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا،اربن ایریاز کیساتھ ساتھ رورل ایریاز میں بھی صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں