53 ای چالان:کمرشل گاڑی پکڑی گئی

 53 ای چالان:کمرشل  گاڑی پکڑی گئی

ٹریفک پولیس نے 53 ای چالان والی کمرشل گاڑی پکڑی لی۔ سٹی ٹریفک پولیس نے 53 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو پکڑ لیا

لاہور(خبر نگار سے ) ٹریفک حکام کے مطابق ڈرائیور نے 6 مرتبہ ٹریفک سگنل اور 47 مرتبہ حد رفتار سے تجاوز کرنے کی خلاف ورزی کی۔ ڈرائیور کو 39 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کر کے کوسٹر کو تھانہ فیصل ٹاؤن میں بند کرا دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں