واہگہ:فیکٹری پر چھاپہ،200 لٹرناقص ڈرنکس تلف
ڈرنکس پر معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ کی جا رہی تھی:ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واہگہ میں مشروب ساز فیکٹری پر چھاپہ مار کر 200 لٹر ناقص ڈرنکس تلف کر دئیے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کاربونیٹڈڈرنکس کی تیاری میں غیر معیاری اجزااور آلودہ پانی کا استعمال پایا گیا۔ناقص تیار ڈرنکس پر معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ کی جا رہی تھی،حشرات کی بہتات،ٹوٹے فرش اور بدبودار ماحول پر بھی کارروائی کی گئی۔منظور شدہ فارمولے کے بغیر کیمیکلز سے تیار جعلی ڈرنکس معدے کے السر اور کینسر کی بڑی وجہ بنتے ہیں۔