فنڈز کی کمی،کریم بلاک انڈر پاس کی تعمیر پھر ملتوی

فنڈز کی کمی،کریم بلاک انڈر پاس کی تعمیر پھر ملتوی

پی اینڈ ڈی نے منصوبے کو رواں سال منظوری کیلئے پیش نہ کرنے کی ہدایت کی

لاہور (خبرنگار)پنجاب حکومت کے پاس فنڈز کی کمی ہے ، محکمہ خزانہ اے ڈی پی کی مد میں ایل ڈی اے کا دس ارب کانادہندہ ہے ،چیئر مین پی اینڈ ڈی نے کریم بلاک انڈر پاس و فلائی اوور منصوبہ ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس فنڈز کی کمی کے باعث کریم بلاک انڈر پاس و فلائی اوور منصوبہ ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا، محکمہ خزانہ اے ڈی پی کی مد میں ایل ڈی اے کا10 ارب کا نادہندہ ہے ۔پی اینڈ ڈی کی جانب سے منصوبے کو رواں سال منظوری کیلئے پیش نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ کریم بلاک منصوبے کو پہلے گزشتہ مالی سال میں بھی ملتوی کیا گیا تھاجبکہ منصوبہ اڑھائی ارب سے زائد لاگت کا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں