میٹرو بس کو احتجاجوں سے نقصان ، سکیورٹی کامنصوبہ

میٹرو بس کو احتجاجوں سے نقصان ، سکیورٹی کامنصوبہ

سکیورٹی پر سالانہ ایک کروڑ 83 لاکھ 70 ہزار روپے کے اخراجات آئیں گے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )میٹرو بس کو احتجاجوں کے دوران شدید نقصان پہنچا اور نشتر ٹاؤن میں میٹرو بس سٹیشن کو آگ بھی لگا دی گئی ، اس کے علاوہ میٹرو بس کو نقصان پہنچانے کے درجنوں واقعات رونما ہوچکے ہیں، جس کے سبب اس منصوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، میٹرو بس اور اورنج ٹرین کی تنصیبات کی حفاظت کرنے کے لیے سینکڑوں سکیورٹی گارڈز مامور ہونگے ، وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایت پر میٹرو بس اور ٹرین کے لیے سکیورٹی کمپنی ہائر کر لی گئی ، اورنج ٹرین میں لڑائی جھگڑے ، بچوں کے کھیلنے کی ویڈیوز اور توڑ پھوڑ کے واقعات پر سکیورٹی کا پلان بنایا گیا، چائنیز حکام کی بارہا شکایات پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے پلان بنا لیا ،سرویلنس کے لیے اورنج ٹرین کے اندر بھی سکیورٹی تعینات کی جائے گی ،میٹرو بس کی سکیورٹی پر سالانہ ایک کروڑ 83 لاکھ 70 ہزار روپے کے اخراجات آئیں گے ، زیم سکیورٹی اور پارویسٹ نے ٹینڈر حاصل کرنے کے لیے زیادہ بولی دی،میٹرو بس پر سات سو سکیورٹی گارڈز فرائض سرانجام دیں گے ،میٹرو بس سٹیشنز کے علاوہ بس کے انٹر سیکشنز پر بھی سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں