11 ترقیاتی سکیموں کیلئے 11 ارب72کروڑ53 لاکھ روپے منظور

11 ترقیاتی سکیموں کیلئے 11  ارب72کروڑ53 لاکھ روپے منظور

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 11 ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر11 ارب 72 کروڑ 53 لاکھ10 ہزار روپے کی منظوری دیدی

لاہور(خبرنگار)جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لاہور میں 75-IPNV سائٹس کی بہتری کیلئے 49 کروڑ 53 لاکھ روپے ، ضلع اٹک میں فتح جنگ سے پنڈی گھیب برآستہ ڈھلیاں روڈ کی کشادگی و بہتری (کل لمبائی 32 کلومیٹر) کیلئے 47 کروڑ 49 لاکھ 6 ہزار روپے بھی شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں