رکشہ یونین کاپٹرولیم مصنوعا ت مہنگی ہونے کیخلاف مظاہرہ

رکشہ یونین کاپٹرولیم مصنوعا ت مہنگی ہونے کیخلاف مظاہرہ

حکومت نے غریبوں کو زندہ درگورکردیا:ذیشان اکمل ودیگر کا شرکاسے خطاب

لاہور(اکنامک رپورٹر)عوامی رکشہ یونین نے لبرٹی چوک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور جان لیوا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں عوامی پاسبان اور عوامی رکشہ یونین کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ،جو مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی رکشہ یونین کے مرکزی صدر ذیشان اکمل نے کہا کہ پٹرول بم گرا کرحکومت نے رکشہ ڈرائیوروں اور دیہاڑی دار مزدوروں کو زندہ درگور کر دیا ہے ۔ مزدور پہلے ہی لاک ڈاؤن کی چکی میں پسا ہوا تھا،جب پی ٹی آئی کو حکومت ملی ڈالر 100روپے کا تھا ،جو اب 170 کا ہو گیا ہے ۔ امپورٹ میں بے پناہ اضافہ اور ایکسپورٹ میں مسلسل کمی ہورہی ہے ،جو حکومتی نا اہلی کی انتہا ہے ۔آٹا، گھی، چینی، سبزیاں، چکن، دالیں، مصالحے سب غریب کی پہنچ سے دور ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں