حکمرانوں نے ہماری ساری محنت پر پانی پھیر دیا: رانا تنویر

 حکمرانوں نے ہماری ساری محنت پر پانی پھیر دیا: رانا تنویر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی سے حکمرانوں کی عزت کا جنازہ نکل گیا

کالا شاہ کاکو ،فیروزوالا(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے واپس جانے سے حکمرانوں کی عزت کا جنازہ نکل گیا اور ہمارے دور میں دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کو ریلو کٹے کہہ کر تنقید کرنے والوں کے لیے شرم کا لفظ بھی کم تر ہے ۔ حکومتی ترجمان دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی کی وجہ بیرونی سازش قرار دیتے رہے مگر سازشی اپنا کام دکھا کر ٹیم کو واپس لے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے بڑی محنت کرکے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال کی تھی اور شہبا ز شریف نے فول پروف سکیورٹی کے ذریعے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل کیا تھا مگر نا اہل حکمرانوں نے ہماری ساری محنت پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی طرف دوڑتے ہوئے ملک کو تباہی کی طرف دوڑانے والے حکمران ملک کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں