مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا ئی جائیگی :ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

 مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا ئی جائیگی :ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کا سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ دیہی مرکز صحت واربرٹن کا دورہ

ننکانہ صاحب(خبر نگار) ڈپٹی کمشنر مصوراحمد خان نیازی نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل طارق کے ہمراہ دیہی مرکز صحت واربرٹن کا دورہ کیا انہوں نے مریضوں کے وارڈ،ایمرجنسی وارڈ کے علاوہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات سمیت صفائی ستھرائی اور سکیورٹی سمیت عملہ کی حاضری کاجائزہ لیااور مریضوں اور انکے لواحقین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر انچارج رورل ہیلتھ سنٹر واربرٹن نے ڈپٹی کمشنر کومریضوں کو دی جانے والی سہولیات بارے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ہسپتال کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر مصوراحمد خان نیازی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں کے ہسپتالوں میں مریضوں کوآگاہی ، تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا، عوام کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں