سی سی پی او کی کھلی کچہری سب انسپکٹر کیخلاف کارروائی کاحکم
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر کارروائی کا حکم دے دیا
لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) سائل کی درخواست پر سب انسپکٹر مظہر باٹا پور کے خلاف ایس پی کینٹ کو کارروائی کا حکم دیا۔سائل کی بچی کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے سائل کو آفس بھی بلا لیا۔شہری کی درخواست پر ناقص تفتیش پر انویسٹی گیشن آفیسر کے خلاف کارروائی کا حکم، چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈی ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی، ٹی اے ایس آئی فخر امام اور دیگر ملازموں کے خلاف درخواست پر ایس پی سٹی کو انکوائری کا حکم،ریڈر اے ایس پی ڈیفنس کے خلاف درخواست، ڈی آئی جی آپریشنز نے سائل کو آفس بلا لیا۔، خود انکوائری کرنے کی یقین دہانی کرادی ،سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے 55 درخواستوں پر فوری کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے ۔