کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر میرج ہال ، دکانیں سیل

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر میرج ہال ، دکانیں سیل

خلاف ورزی پرسخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں:اسسٹنٹ کمشنر

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ٹی بلاک ڈی ایچ اے میںاپ ٹاؤن لاکو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے متعدد میرج ہالز اور دکانوں کی چیکنگ کی اور انہیں سیل کیا، شب دیگ میرج ہال کو ان ڈور شادی کا فنکشن کرنے پر سیل کیا گیا۔ میسکون شادی ہال کو سیل کر دیا گیا،عزیز بھٹی زون میں بٹ مرغ چنے کو سیل کیا گیا، 4 دکانوں کو بھی سیل کیا گیا۔سپورٹس اے ایس مین جی ٹی روڈ بالمقابل پاکستان منٹ نزد پی ایس او پٹرول پمپ، عمران سپورٹس، سپورٹس این کے اور پان شاپ کو نزد لاہور میڈیکل ہاؤسنگ سوسائٹی کینال روڈ پر سیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی بنانا ہو گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ضلعی افسر ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے سخت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں