مسجد، مدرسہ، داڑھی، پگڑی اور مولوی کو نہیں مٹایا جاسکتا:مقررین

مسجد، مدرسہ، داڑھی، پگڑی اور  مولوی کو نہیں مٹایا جاسکتا:مقررین

جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق نائب مہتمم و شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن اشرفیؒ کی دینی، ملی اور علمی خدمات کے حوالہ سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے ترجمان مجلہ ‘‘ماہنامہ الحسن’’ کی خصوصی اشاعت کے حوالہ سے جامعہ اشرفیہ لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی

لاہور (سیاسی نمائندہ)جس سے شیخ الاسلام جسٹس (ر) مفتی محمد تقی عثمانی، مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، شیخ الحدیث مولانا انوار الحق، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، معروف صحافی مجیب الرحمن شامی، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مولانا حامد الحق حقانی سمیت دیگر علما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد، مدرسہ، داڑھی، پگڑی اور مولوی کو نہیں مٹایا جاسکتا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں