سود ی نظام سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا:جے یو آئی (س)
جمعیت علمااسلام( س) پنجاب کے صدر پیر عبدالقدوس نقشبندی اور لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری قاری اعظم حسین سمیت دیگرنے کہا ہے کہ سود ی نظام سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے
لاہور (سیاسی نمائندہ) اسلام جامع اور اکمل دین ہے جس نے سود سے دور رہنے اور اس کو ختم کر نے کا حکم دیا ہے ، آئی ایم ایف کی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت دن بدن تنزلی کی طرف جارہی ہے ،اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر رہا ہے ، گزشتہ روزاچھرہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشی بہتری کے لئے اسلامی احکامات پر عملدر آمد ضروری ہے ۔