خواجہ سرا ئوں کیلئے بی اوپی اور پی ایس پی اے نے مساوات پروگرام لانچ کردیا
دی بینک آف پنجاب اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے خواجہ سرا ئوں کیلئے مساوات پروگرام لانچ کردیا ،پروگرام کے تحت بزرگ خواجہ سرا ئوں کو 3ہزار روپے ماہانہ اور معذور خواجہ سرائوں کو 2ہزار روپے ماہانہ ادا کئے جائیں گے
لاہور (سٹاف رپورٹر )پروگرام کی افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی جس کا میزبان دی بینک آ ف پنجاب تھا،گروپ چیف کنزیومر اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ زاہد مصطفی نے افتتاحی تقریر میں پی ایس پی اے اور بی اوپی کے درمیان جاری مشترکہ پروگرامز پر روشنی ڈالی۔