چائنہ سکیم:جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف مظاہرہ

چائنہ سکیم:جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف مظاہرہ

پہلے کنٹینر پر بجلی کے بل جلاتے تھے ، اب خود مہنگی کررہے :ذکراللہ مجاہد

لاہور( کامرس رپورٹر سے )روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی نے احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، پی پی 153 چائنہ سکیم میں جماعت اسلامی لاہور نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ مظاہرہ لوگوں کے دل کی آواز ہے ۔80 روپے لٹر والا پٹرول سوا سو روپے لٹر کر دیا گیا،بجلی کے بلوں پر مزید ٹیکس لگارہے ہیں۔2018 میں 650 والا آٹے کا تھیلہ اب ساڑھے 12 سو کا کر دیا گیا۔حکومت اپنے وعدے پورے کرے ،پہلے کنٹینر پر بجلی کے بل جلاتے تھے ،اب خود ہی بجلی مہنگی کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مقامی رہنما زاہد شباب بٹ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم کرانے اور عوام کو ریلیف دلانے کیلئے تحریک کو گلی محلوں تک پھیلا دینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں