ایک ہفتہ میں 1495گداگر گرفتار، 1430مقدمات

ایک ہفتہ میں 1495گداگر گرفتار، 1430مقدمات

اس سے قبل کبھی اتنے بھکاریوں کو گرفتار نہیں کیا گیا :ڈی آئی جی کی رپورٹ

لاہور (خبر نگار سے )11 ستمبر سے 17 ستمبر تک لاہور کے تمام ڈویژنز میں شاہراہوں، چوراہوں سمیت عوامی مقامات پر پیشہ ورگداگر وں کیخلاف پولیس ٹیموں نے کارروائیاں جاری رکھیں اور مجموعی طور پر 1430مقدمات درج کرتے ہوئے 1495ملزموں کو گرفتار کیا جن میں 1414 مرد اور 81 خواتین شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن نے 325 مقدمات درج کرکے 328 ملزموں کو گرفتار کیا جن میں 320 مرد اور 8 عورتیں شامل ہیں، کینٹ ڈویژن نے 179مقدمات درج کرکے 191 ملزموں کو گرفتار کیا جن میں 183مرد اور8عورتیں شامل ہیں۔سول لائن ڈویژن نے 299 مقدمات درج کرکے 303 ملزموں کو گرفتار کیا جن میں 269مرد اور 34 عورتیں شامل ہیں۔ صدر ڈویژن نے 224 مقدمات درج کرکے 241ملزموں کو گرفتار کیا جن میں 226 مرد اور15عورتیں شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہورپولیس کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی اتنے پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں