دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے لڑکا زخمی

دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے لڑکا زخمی

برکی کے علاقے میں ملزمان نے فائرنگ کر کے 16 سالہ لڑکے کو زخمی کر دیا

لاہور (خبر نگا رسے )تفصیلات کے مطابق 16 سالہ لڑکے ابراہیم کے پیٹ میں فائر لگا جس سے وہ زخمی ہوا۔ابراہیم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ موٹرسائیکل سوار ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے دیرینہ دشمنی پر ابراہیم پر فائرنگ کی ہے ۔واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے ۔ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں