بلاول بھٹو کی سالگرہ پرعزیزالرحمن چن کی رہائشگاہ پر آج کیک کاٹا جائیگا
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 33 ویں سالگرہ کل 21 ستمبر بروز منگل کو منائی جائے گی
لاہور(سپیشل رپورٹر)اس حوالے سے مختلف شہروں میں تقاریب ہوں گی اور کیک کاٹے جائیں گے ۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک آج کاٹا جائے گا ۔پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 33ویں سالگرہ کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز کل بروز منگل سے ہو گا۔