خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

خاتون کی لاش نوانکوٹ سے ملی، 66سالہ شخص نے زہریلی شے کھائی

لاہور(خبر نگار سے )شہر کے دو مختلف مقامات سے ایک خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔ تفصیلات کے مطابق شفیق آباد کی حدود میں زہریلی اشیا کھانے سے 66 سالہ شخص دم توڑ گیا۔ تھانہ نواں کوٹ کی حدود سے 46سالہ خاتون کی لاش ملی ۔ پولیس کے مطابق تھانہ شفیق آباد کی حدود میں زہریلی اشیاء کھانے کے باعث 66سالہ تاج محمد دم توڑ گیا۔ خاتون کے پاس کسی قسم کی شناختی دستاویزات نہیں ہیں۔ خاتون نے صاف ستھرے کپڑے پہنے ہیں، حلیہ سے خاتون کھاتی پیتی فیملی سے معلوم ہوتی ہے ،پولیس نے دونوں لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں