جہاز پر لیزرلائٹ پڑنے سے خوف وہراس
مقدمہ درج، دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل
لاہور(خبر نگار سے ) ائرپورٹ سے ٹیک آف کرنے والے جہازپرلیزرلائٹ پڑنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ائرلائن کی دبئی جانے والی پرواز پر لائٹ ماری گئی، ائرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ تھانے کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے جہاز پر لیزر لائٹ سے نشانہ لینے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔مقد مے میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں،پولیس کے مطابق لیزرلائٹ سے جہازکانشانہ لینے والے نامعلوم شخص کی تلاش جاری ہے ۔ لیزر لائٹ کا نشانہ لگانے کا واقعہ غیر معمولی ہے، ادارے اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔