بورڈ آف ریونیو نے ڈیجیٹل گرداوری کاآغاز کردیا

بورڈ آف ریونیو نے ڈیجیٹل گرداوری کاآغاز کردیا

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سفارشات پر عملدرآمد :سینئر ممبر بورڈ

لاہور(اکنامک رپورٹر)بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ریونیو اکیڈمی اور پٹوار سکول کے منصوبے کے تمام تحفظات دور کر دیئے گئے ۔بورڈ آف ریونیو پنجاب نے اراضی معاملات میں انقلابی تبدیلی کرتے ہوئے ڈیجیٹل گرداوری کا آغاز کر دیا۔پنجاب حکومت نے پٹواریوں ، قانونگو، تحصیلداروں کی تربیت کیلئے ایک ارب 32کروڑ کی لاگت سے ریونیو اکیڈمی کا منصوبہ شروع کیا ہے ۔پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے زیر تربیت پٹواریوں اور ریونیو سٹاف کی تربیت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے نئے تعینات ہونے والے ریونیو سٹاف کی جدید خطوط پر تربیت پر زور دیا تھا۔ریونیو اکیڈمی اور پٹوار سکول کی تعمیر کے حوالے سے بھی ترامیم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ریونیو سٹاف کی نقل و حرکت کیلئے کرائے پر گاڑیاں لینے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کہا کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی تمام سفارشات پر عملدرآمد کر دیا گیا ۔ اب پٹوار سکول اور ریونیو اکیڈمی کی تشکیل میں تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔ڈیجیٹل گرداوری سے اراضی معاملات شفاف اور آسان ہو جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں