ایل ڈی اے جوہرٹاؤن:عدم مرمت پر دفاتر خستہ حال

ایل ڈی اے جوہرٹاؤن:عدم مرمت پر دفاتر خستہ حال

بیشتر کی لائٹس بند، فرش پر لگیں ٹائلز بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوگئیں

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن بلڈنگ کی حالت زار ہوگئی، ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن کے ایمرجنسی داخلی راستے بھی کوڑا کرکٹ کی آماجگاہ بن گئے ، دفتر کے عقب میں واقع لان کسی سٹور کی شکل اختیار کر گیا، بیشتر دفاتر کی لائٹس بند ہیں جبکہ فرش پر لگیں ٹائلیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ایل ڈی اے کی خصوصی ٹیم نے عمارت کا تفصیلی دورہ کیا جس کے بعد ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز فار قلیط میر نے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں