ایم ڈی پارکنگ کمپنی کے اختیارات سحرش ملک کے سپرد

ایم ڈی پارکنگ کمپنی کے اختیارات سحرش ملک کے سپرد

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں سینئر افسروں کا چارج لینے سے انکار نئی ایم ڈی سے تنخواہوں کی منظوری لی جائیگی :چیئرپرسن روبینہ سلہری

لاہور (عمران اکبر )ایم ڈی پارکنگ کمپنی کے اختیارات سحرش ملک کے سپرد کر دئیے گئے ،سینئر افسروں نے ایم ڈی کے اختیارات لینے سے انکار کر دیا ۔تفصیل کے مطابق پارکنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بند کمرہ اجلاس میں چیف کارپوریشن آفیسر حافظ شوکت علی اور ڈپٹی میٹروپولیٹن آفیسر سرفراز حسین نے ایم ڈی کاچارج لینے سے انکار کر دیا ۔چیئرپرسن روبینہ سلہری کی زیرصدارت اجلاس میں ممبران نے کمپنی سیکرٹری سحرش ملک کو آئندہ اجلاس تک ایم ڈی کے اختیارات سونپ دئیے ،سیکرٹری بلدیات کو آگاہ کر دیا گیا۔روبینہ سلہری کا کہنا تھا اختیارات دینے کا مقصد 4 سو 50ملازمین کی تنخواہوں کی منظوری لینا ہے ،ٹوکن فیس بکس کی 19 لاکھ ادائیگیوں کے رکے بل جاری کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں