داتا صاحبؒ عرس،بغیر ویکسی نیشن شرکت پر پابندی

 داتا صاحبؒ عرس،بغیر ویکسی نیشن شرکت پر پابندی

مینار پاکستان، شیش محل ،ناصر باغ میں پارکنگ سٹینڈز بنائے جائینگے

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) ڈی سی کی زیر صدارت حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے انتظامات بارے اجلاس ہوا۔عرس کی تقریبات 26سے 28 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ ایڈمنسٹریٹر محمد خالد نے ڈی سی کو تین روزہ تقریبات کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے زائرین کیلئے پارکنگ کے مؤثر انتظام، موبائل ٹوائلٹ اور دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈی سی نے مسائل عرس سے قبل مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی سی نے کہا کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کو عرس تقریبات میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی،سپیشل برانچ داتا دربار کنٹرول روم کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام تر انتظامات کو مانیٹر کرے گی،زائرین کے لئے 3 پارکنگ سٹینڈ ز مینار پاکستان، شیش محل اور ناصر باغ میں بنائے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں