غیرقانونی شکار: 20 افراد گرفتار،جرمانے

غیرقانونی شکار: 20 افراد گرفتار،جرمانے

ڈی جی خان ،تونسہ ،لیاقت پور، خانپورمیں بھی کارروائیاں

لاہور(زنیرہ الیاس ) محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے فالکن ، بٹیر اورتیتر کے غیرقانونی شکار میں ملوث 20افراد گرفتارکرلئے ،مقدمات درج کرکے بھاری جرمانے کئے گئے ۔وائلڈلائف سٹاف ڈیرہ غازی خان نے فالکن اوربٹیر کے غیر قانونی شکار میں ملوث 4افراد کو گرفتار کرکے کیس کمپاؤنڈ ہونے پر37ہزارروپے جرمانہ کیا ،تونسہ میں ایک شخص کو گرفتارکرکے 3ہزارروپے جرمانہ وصول کیا گیا۔لیاقت پور، خانپوراوررحیم یارخان سے 6افراد گرفتارکرکے 58ہزارروپے معاوضہ وصول اور سامان برآمد کر لیا گیا۔اٹھارہ ہزاری سے تیتر کے 7غیرقانونی شکاری پکڑے گئے ۔لاہور کینٹ اور داتادربارکے ایریاسے جنگلی پرندوں کی غیرقانونی فروخت میں ملوث 2افرادگرفتارکئے گئے ۔ پرندوں کو آزاد فضا میں چھوڑ دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں