لاہور آنیوالی متعدد ٹرینیں 6 گھنٹے تک تاخیر کاشکار

لاہور آنیوالی متعدد ٹرینیں 6 گھنٹے تک تاخیر کاشکار

ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ٹرین شیڈول بدستور متاثر،کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکاررہیں ،کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 6 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے 45 منٹ ،رحمان بابا ایکسپریس 6 گھنٹے 15 منٹ ،پاکستان ایکسپریس 4 گھنٹے 10 منٹ ،خیبر میل ایکسپریس 3 گھنٹے 35 منٹ ،تیز گام ایکسپریس 3 گھنٹے ،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 55 منٹ، جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 35 منٹ ،شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ ،علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ ،عوام ایکسپریس 2گھنٹے 10 منٹ ،سرسید ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ، گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ ،شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ30 منٹ ،فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ لیٹ ہوئی، ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں