ٹافیاں بنانیوالی فیکٹری سے زائدالمیعادخام مال برآمد

ٹافیاں بنانیوالی فیکٹری سے زائدالمیعادخام مال برآمد

گندا آئل،فنگس اور حشرات زدہ آٹے کا بھی استعمال کیا جا رہا تھا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شالیمار ٹاؤن میں کینڈیز یونٹ پر چھاپہ مارا ، زائدالمیعاد پاؤڈر،کیمیکلز اور کھلے رنگوں سے کینڈیز تیار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔گندا آئل،فنگس اور حشرات زدہ آٹے کا بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔قوانین کے خلاف خام مال اور تیار پروڈکٹس کا کھلا بغیر ڈھانپے زمین پر رکھا پایا گیا۔زنگ آلود مشینری کا استعمال اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ۔اشیا خورونوش کی تیاری میں ممنوعہ اورزائدالمیعاد خام مال کا استعمال سنگین جرم ہے ۔خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے ۔بچوں کیلئے تیار کی جانے والی کینڈیز، سنیکس میں ناقص اجزا کے استعمال پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اپنے اردگرد کڑی نظر رکھیں، گلی محلوں میں خوراک تیار کرنے والے یونٹس کی اطلاع دیں۔ڈی جی فوڈ رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام تک پہنچنے والی خوراک کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں