چہلم کے جلوس ، عرس :واسا نے انتظامات مکمل کرلئے
واسا کے ڈائریکٹر گنج بخش ٹاؤن اور ڈائریکٹر راوی ٹاؤن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ چہلم کے جلوس کے تمام راستوں کا سروے کیا جائے اور کسی بھی قسم کی ممکنہ شکایات کو فوری دور کیا جائے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) جلوس کے راستوں پر مین ہول ڈھکنوں کو چیک کرکے تبدیل کیا جائے ، متعلقہ افسروں کسی بھی قسم کی شکایت کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں۔ دریں اثنا اندرون شہر ڈرینوں کی تمام انٹری پوائنٹس پر عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔