یوٹیلٹی سٹور سے آٹا غائب

یوٹیلٹی سٹور سے آٹا غائب

مارکیٹ میں 1270 سے 1280 فروخت جبکہ سہولت بازار میں آٹا 1075 میں فرورخت کیا جا رہا

لاہور(لیڈی رپورٹر) آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو یوٹیلٹی سٹور سے آٹا غائب ہو گیا ،مارکیٹ میں 1270 سے 1280 فروخت ہونے لگا ۔سہولت بازار میں آٹا تو دستیاب مگرآٹا کی فراہمی تب ہی ہو گی ،جب شناختی کارڈ کا اندراج ہو گا ۔10 کلو کے آٹے کا تھیلا 430 سے بڑھا کر 540 فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ 20 کلو کا آٹا 1075 میں فروخت ہو گا، لیکن سہولت بازار وحدت روڈ پر صرف 10 کلو کا تھیلا ہی دستیاب ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں