آئین میں وراثت بارے تمام معلومات موجود :مقررین

 آئین میں وراثت بارے تمام معلومات موجود :مقررین

یوایم ٹی میں ’’اسلام میں وراثت کے قوانین اور انکے نفاذ‘‘پر سیمینار سے خطاب

لاہو(سٹاف رپورٹر )یو نیورسٹی ٖ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کی ویمن لیڈرز آگاہی کمیٹی نے ویمن لیڈرز کے زیر اہتمام‘‘ اسلام میں وراثت کے قوانین اور پاکستان میں ان کے نفاذ’’ کے موضوع پر پہلی بار آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔سیمینار کا مقصد خواتین میں وراثت کے اسلامی قانونی حقوق کے بارے مں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ اس موقع پر جسٹس (ر)ناصرہ اقبال نے بطور مقررو مہمان خصوصی شرکت کی۔جسٹس (ر)ناصرہ اقبال نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی آئین میں وراثت سے متعلق تمام معلومات موجود ہے ۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وراثت میں خواتین کا حصہ انکواس قابل بناتا ہے کہ وہ مشکل حالات میں انکا ذریعہ معاش بن سکے اور وہ اپنے بچوں کی باآسانی کفالت بھی کر سکیں ۔سیمینار میں ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم ، ڈین شعبہ ایجوکیشن ڈاکٹر ممتاز اختر ،ڈین کیمسٹری ڈاکٹرعائشہ محی الدین، پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کلیم ، دیگر اساتذہ اور طلباکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں