طارق اللہ صوفی پی وی ایم اے کے چیئرمین منتخب
سبکدوش ہونے والے چیئرمین عبد الوحید نے نتائج کا اعلان کیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) پی وی ایم اے ایگزیکٹو کمیٹی کا 347 واں اجلاس اسلام آباد میں ہوا، سال 2021-22 کیلئے آفس بیئررز کا انتخاب کیا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے طارق اللہ صوفی کو چیئرمین ،شیخ امجد رشید سینئر وائس چیئرمین اور شیخ کاشف رزاق کو وائس چیئرمین منتخب کر لیا ۔سبکدوش ہونے والے چیئرمین عبد الوحید نے نتائج کا اعلان کیا،طارق اللہ صوفی یکم اکتوبر کو چارج سنبھالیں گے ۔