شہر میں 106غیر قانونی تعمیرات کیخلاف انکوائری کاحکم

شہر میں 106غیر قانونی تعمیرات کیخلاف انکوائری کاحکم

انکوائری آفیسر کو 7 روز میں پشت پناہی کرنیوالے افسروں کی نشاندہی کرنیکا حکم

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کے شعبہ ٹائون پلاننگ کے افسروں کے خلاف بڑی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا،شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی 106 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ احمد سعید سلطان کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا، انکوائری آفیسر کو 7 روز میں پشت پناہی کرنے والے افسروں کی نشاندہی کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈائریکٹر سی اینڈ آئی نے تمام عمارتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انکوائری لیٹر جاری کر دیا، فیروز پور روڈ ،نشتر ٹاؤن ، کاہنہ ، کاہنہ کاچھا، کوٹ لکھپت کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں