اساتذہ کی ترقی بارے فائلیں نامکمل ، سینکڑوں کیسز التوا کاشکار

اساتذہ کی ترقی بارے فائلیں  نامکمل ، سینکڑوں کیسز التوا کاشکار

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اساتذہ کی پروموشن میں حائل ہونے لگیں

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) فائلیں پوری نہ دینے کی وجہ سے سینکڑوں کیسز التوا کا شکار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پروموشن کے سینکڑوں کیسز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں ۔اتھارٹیز کی جانب سے پروموشنز کیلئے مکمل فائلز ہی نہ بھجوائی گئیں ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے متعدد یاد دہانیوں کے باوجود فائلیں نا مکمل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں