سی سی پی او کی کھلی کچہری ، ناقص تفتیش پر اے ایس آئی معطل

سی سی پی او کی کھلی کچہری ، ناقص  تفتیش پر اے ایس آئی معطل

تھانہ کاہنہ میں سی سی پی لاہو ر نے کھلی کچہری میں 126 درخواستوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جا ری کیے

لاہور ( نیوز رپورٹر )سائلین نے مقرہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ کھلی کچہری لیٹ ہونے کا انتظار بھی کیا ،ناقص تفتیش پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر افضل کو معطل کر دیا، تفتیشی معاملات پر متعدد انویسٹی گیٹرز سے باز پرس کی اور ضروری احکامات دئیے ، سربراہ لاہور پولیس نے 22 درخواستوں پر فوری مقدمات کے اندراج کا حکم دیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ میں لگانے والی کھلی کچہری میں سی سی پی او لاہور نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ ، غلام محمود ڈوگر نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو 37 درخواستوں پر فوری کارروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں