12 سالہ احمد عمر کی کورونا پر کتاب کی تقریب رونمائی
12سالہ احمد عمر کی کورونا پر کتاب کی تقریب رونمائی میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، وزیر تعلیم مراس راس، ممبر پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ تقریب کے مہمانان خصوصی تھے
لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) اس موقع پروزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ احمد عمر ہمارا ایک ہونہار باصلاحیت بچہ ہے جس نے کورونا میں گھر بیٹھے وقت ضائع نہیں کیا بلکہ اپنی سوچ کو محفوظ کیا۔ ہمارے بچوں میں بہت ٹیلنٹ مخفی ہے ،موقع دینے کی ضرورت ہے ۔ ناصرہ جاوید اقبال اور حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ہمیں ینگ ٹیلنٹڈ بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی ۔ احمد عمر نے بتایا کہ کورونا کی خطرناک لہر نے تباہی مچائی ،خوف پھیلایا ،دنیا متاثر ہوئی ،اپنے احساسات کو الفاظ میں پرویا۔