چینی کی89.75 روپے کلو فروخت یقینی بنانیکی ہدایت
گرانفروشی پر دکان سیل کرنے کی ہدایت پر عمل کیا جائے :وزیر صنعت وتجارت
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے چینی کی 89.75روپے فی کلو گرام کی قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ ہدایات صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس میں جاری کی گئیں۔صوبائی وزیر نے بعض شہروں میں اشیا ضروریہ کی زائد نرخوں پر فروخت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال جلد از جلد بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ گرانفروشی پرجرمانے کی بجائے دکان سیل کرنے کی واضح ہدایت پر عمل کیا جائے ۔