مقدمہ قتل میں بیانات قلمبند نہ ہونے پر ہائیکورٹ برہم

مقدمہ قتل میں بیانات قلمبند  نہ ہونے پر ہائیکورٹ برہم

لاہور ہائیکورٹ میں اہلکاروں کی جانب سے بیانات قلمبند نہ کرنے کا معاملہ،قتل کے الزام میں گرفتار بلال خرم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

لاہور (کورٹ رپورٹر)عدالتی حکم پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور سی سی پی او پیش ہوئے ۔ عدالت نے بیانات قلمبند نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا اور استفسار کیا بیانات قلمبند نہ کرنے پر اگرکوئی کوبری ہوگیا توکون ذمہ دار ہے ۔ سی سی پی او نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ29 ستمبر تک ملزموں کے بیان قلمبند کروا لیں گے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 7اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں