ہوم اکنامکس یونیورسٹی:انٹر کے داخلے تاحکم ثانی معطل

ہوم اکنامکس یونیورسٹی:انٹر کے داخلے تاحکم ثانی معطل

پوسٹ گریجوایٹ کیلئے جگہ کم ہونے پر انٹرسیکشن معطل کیا گیا: مراسلہ

لاہور(عاطف پرویز سے ) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے انٹرمیڈیٹ کلاسز میں داخلے تاحکم ثانی معطل کردئیے ۔60سال پرانے ادارے میں پہلی دفعہ انٹرمیڈیٹ کے داخلے نہیں ہونگے ۔یونیورسٹی کی سینڈیکٹ کے پانچویں اجلاس میں داخلے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یونیورسٹی بننے سے قبل اس کالج میں انٹرمیڈیٹ سیکشن میں چھ سو سیٹوں پر ہر سال داخلے کئے جاتے تھے ۔ یونیوسٹی سے جاری مراسلے کے مطابق بی ایس اور پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کیلئے جگہ کم ہونے کی بنیاد پر انٹرمیڈیٹ سیکشن کو معطل کیا جارہا ہے ۔ کالج کی سابق پروفیسرغزالہ پرویز زمان کا کہنا ہے انٹر شعبہ ختم کرنے کا مطلب ہے کہ ہوم اکنامکس کے شعبہ کو ختم کیا جائے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین کا کہنا ہے جیسے ہی نیا اکیڈمک بلا ک بنے گاانٹر سیکشن بحال کردیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں