لینڈ ریکارڈ سسٹم کو قانون گوئی سطح پر توسیع دینے کا فیصلہ

لینڈ ریکارڈ سسٹم کو قانون گوئی سطح پر توسیع دینے کا فیصلہ

ڈیجیٹل ریکارڈ اور جی پی ایس میپنگ سے کرپشن کا خاتمہ ہو جائیگا:بابر حیات

لاہور(شبیر حیدر ظفر)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں جائیداد کے تحفظ و بحفاظت منتقلی کا منصوبہ بنا لیا۔ لینڈ ریکارڈ سسٹم کو قانونگوئی کی سطح پر توسیع دی جائے گی۔ بورڈ آف ریونیو کے نئے منصوبے سے ہر شہری کیلئے مساوی طور پر یکساں فاصلہ 19 کلومیٹر اور وقت صرف 20 منٹ درکار ہوگا۔کرائے کی عمارات میں قائم دفاتر ختم کرنے سے خطیر رقم کے قومی سرمائے کی بچت ہوگی۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کہا پنجاب میں اراضی کا تمام ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ کر دیا جائے گا،ڈیجیٹل ریکارڈ اور جی پی ایس میپنگ سے کرپشن کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں