سبزی منڈی اراضی پر ہسپتال منصوبہ التوا کا شکار

سبزی منڈی اراضی پر ہسپتال منصوبہ التوا کا شکار

ایل ڈی اے نے محکمہ صحت کو اراضی خریدنے کیلئے چھ ماہ کی توسیع دیدی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کوٹ لکھپت سبزی منڈی کی واگزار ہونے والی اراضی پر ایک ہزار بیڈ کا ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا مگر یہ منصوبہ بھی حکومتی غیر سنجیدگی کی نذر ہونا شروع ہوگیا۔ایل ڈی اے نے محکمہ صحت کو اراضی کی قیمت ادا کرنے کے لئے مزید وقت دے دیا،چھ ماہ کی توسیع دے دی گئی۔ محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کو یکم فروری 2022 تک زمین کے پیسے جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔ ایل ڈی اے کی جانب سے 2 ارب 3 کروڑ 33 لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ کوٹ لکھپت سبزی و فروٹ منڈی کی زمین پیسے ادا نہ کرنے کی وجہ سے منتقل نہ ہوسکی۔ایل ڈی اے نے مفاد عامہ کی اراضی کے تخمینہ کی 1/3 رقم وصول کرنی ہے ،محکمہ صحت کو جولائی 2021 تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔6 ماہ میں فنڈز جمع نہ کرانے پر کیس دوبارہ اتھارٹی کو پیش کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں