نیا شہر منصوبہ، راوی اتھارٹی 1 مرلہ جگہ بھی نہ خرید سکی

نیا شہر منصوبہ، راوی اتھارٹی 1 مرلہ جگہ بھی نہ خرید سکی

راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ،راوی اتھارٹی ایک سال بعد بھی ایک مرلہ جگہ نہ خرید سکی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پہلا سپائر بے بنانے کا منصوبہ بھی اتھارٹی کی مبینہ غفلت کے سبب التوا کا شکار ہے ۔تفصیل کے مطابق اگست 2020 میں وزیر اعظم عمران خان نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھالیکن ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی زمین ایکوائر کرنے کا عمل شروع نہ ہوسکا،ایک انچ بھی اراضی روڈا اور محکمہ مال کے نام انتقال نہ ہوسکی، کنٹریکٹ حاصل کرنے والے نجی گروپ کے نام بھی اراضی منتقل نہ کی گئی۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے منصوبے کیلئے ایک لاکھ ایکڑ زمین ایکوائر کرنے کا پلان بنایا۔سیکشن فور اور فائیو کا نفاذ کرنے کے بعد زمین کے انتقال پر معاملہ اٹک گیا۔ روڈا کے پاس ابھی تک مختلف حصوں میں بٹی ہوئی پانچ ہزار ایکڑ سرکاری اراضی موجود ہے ۔ترجمان روڈا کا کہنا ہے راوی منصوبے کیلئے ایک لاکھ اراضی ایکوائر کرنے کا ٹارگٹ ہے ، نجی گروپ کو تعمیرات کیلئے پندرہ سے بیس روز میں اراضی منتقل کر دیں گے ،چھ سے سات ہزار ایکڑ اراضی ایکوائر کرنے کا عمل جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں